نئی دہلی،16جولائی(ایجنسی) کانگریس نے مودی حکومت پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سلسلے میں آج جم کر حملہ کیا اور کہا اس کی مخالفت میں ان کی اتحادی تنظیمیں 20 جولائی کو یہاں جنتر منتر پر مظاہرہ کریں گی۔
خواتین کانگریس کی صدرشوبھا اوجھا، سیوادل کے سربراہ مہندر جوشی، یوتھ
کانگریس کے صدر امریندر راجا برار اور نیشنل اسٹوڈینٹ یونین کے نائب صدر موہت شرما نے یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر وعدے پورے نہ کرنے کا الزام لگايا۔
انهوں نے کہا کہ اس کی وعدہ خلافی کے خلاف پورے ملک میں غصہ ہے اور کانگریس کی اتحادی تنظیمیں مل کر بدھ کو یہاں اس کے خلاف مظاہرہ کریں گی۔